پاکستان

راوی اربن اتھارٹی صنعتی زون کے منصوبے پر سرمایہ کاری کی منظوری

صنعتی زون 2 اے اور 3 اے میں سرمایہ کاری کے لیے روڈا کو سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے راوی اربن اتھارٹی (روڈا) صنعتی زون میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں روڈا کو سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ روڈا کے تحت صنعتی زون 2 اے اور 3 اے میں سرمایہ کاری کی جاسکے۔

وزیر برائےقانون و پالیمانی امور بشارت راجا کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کو پاکستان پوسٹ سے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں: راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے کافی زمین موجود ہے، روڈا

اس معاہدے کے تحت درخواست دہندگان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کی دستاویزات کی ترسیل پوسٹ آفس کے ذریعے کی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم برائے خصوصی افراد کے تبادلے کے ساتھ گلگت بلتستان کی 15 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی۔

بشارت راجا نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گندم کی فروخت نے پنجاب کے غذائی ذخائر کو متاثر نہیں کیا ہے۔

کابینہ کمیٹی نے پنجاب ایکوا کلچر ڈیلوپمنٹ کورپوریشن ایکٹ 2021 پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: راوی ریور فرنٹ منصوبے کو حاصل ’قانونی استثنیٰ‘ پر سوالات اٹھ گئے

اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے لیے محکمہ تعلیم کے گھر گھر سروے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹس اور کلچرل (پی آئی ایل اے سی) میں گریڈ 19 کے افسران کی ترقی کے لیے بنائی گئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) پر پابندی عائد کردی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا رائے تیمور بھٹی، حافظ ممتاز احمد، اور متعلقہ ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

انجان کمپنی کا عارف لوہار اور میشا شفیع کے 12 سال پرانے گانے پر دعویٰ

نیشنل پریس کلب میں تصادم، متعدد صحافی زخمی

نفرت انگیز تقریر:الطاف حسین کےخلاف لندن میں مقدمےکی کارروائی جاری