امریکا میں فائزر کے بعد موڈرنا کووڈ ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی
دسمبر 2020 میں ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد سے امریکا بھر میں موڈرنا ویکسین کی 20 کروڑ سے زائد خوراکوں کو استعمال کیا گیا۔
امریکا میں موڈرنا کی تیار کردہ کوڈ 19 ویکسین کو مکمل منظوری دے دی گئی۔
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے موڈرنا ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری کے ایک سال سے زائد عرصے بعد مکمل منظوری دی گئی۔