سائنس و ٹیکنالوجی

مقبول آن لائن گیم ورڈل کو نیویارک ٹائمز نے خرید لیا

نیویارک ٹائمز اس آن لائن گیم کو اپنے روزانہ کے ورڈ پزل میں مدغم کرے گا جو کئی ورڈ گیم کا مجموعہ ہے۔

اگر آپ اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول آن لائن گیم ورڈل کھیلنا پسند کرتے ہیں تو جان لیں کہ اسے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خرید لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز اس آن لائن گیم کو اپنے روزانہ کے ورڈ پزل میں مدغم کرے گا جو کئی ورڈ گیم کا مجموعہ ہے۔

یہ اعلان گیم کے کریٹیئر جوش ورڈل نے کیا۔

نیویارک ٹائمز کی سائٹ پر منتقل ہونے کے بعد فی الحال یہ آن لائن گیم نئے اور موجودہ پلیئر کے لیے مفت ہوگی تاکہ موجودہ صارفین کو محفوظ رکھا جاسکے۔

مگر اعلان میں فی الحال کے الفاظ سے عندیہ ملتا ہے کہ نیویارک ٹائم مستقبل میں ورڈل کو اپنے پیڈ سبسکرائپشن پلان کا حصہ بناسکتا ہے۔

گیم کی فروخت کے اعلان میں قیمت کے بارے میں نہیں بتایا گیا بس یہ کہا گیا کہ 7 ہندسوں کی رقم میں اسے خریدا گیا ہے۔

گیم کے کریٹیئر کا کہنا تھا کہ مقبول گیم کو چلانا کچھ مشکل تھا بالخصوص اس وقت جب وہی واحد فرد ہیں جو پوری گیم کو چلا رہے ہیں۔

گیم کی نیویارک ٹائمز میں منتقلی کے بعد ورڈل بھی اخبار کے دیگر گیم جیسے کراس ورڈ، منی کراس ورڈ، اسپیلنگ بی، لیٹر باکسڈ، ٹائلز اور دیگر کا حصہ بن جائے گا۔

جوش ورڈل نے اس گیم کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنی گرل فرینڈ پلک شا کو دیئے جانے والے تحفے کے طور پر تیار کیا جو 2020 میں عوام کے لیے متعارف کرائی گئی۔

مگر اسے مقبولیت 2021 کے آخر میں حاصل ہوئی جس کی متعدد نقول بھی تیار ہوئیں۔

شرمیلا فاروقی کی شکایت پر وفاقی محتسب نے نادیہ خان کو طلب کرلیا

رنی کوٹ: ایشیا کے سب سے بڑے جنگی قلعے کی کتھا! (دوسرا حصہ)

فیس بک میسنجر میں اسکرین شاٹ لینے جانے پر الرٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ