کھیل

پی ایس ایل: 12سال سے کم عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی

پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 12سال سے کمر عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7: کیا اس مرتبہ بھی ٹاس جیتنے کا مطلب میچ میں فتح ہوگا؟

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر بھی کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اومیکرون کے سبب ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا وہیں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بھی محدود کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2022: کووڈ کے سبب صرف 25فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ

ابتدائی طور پر 100فیصد شائقین کے ساتھ لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب تعداد محدود کر کے صرف 25فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

لتا منگیشکر کو 20 دن بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

اپوزیشن لیڈر سے مشاورت وزیرِاعظم کی مرضی نہیں ذمہ داری ہے

لاہور: ’پب جی‘ گیم کے عادی بچے نے اپنی ماں، 3 بہن بھائیوں کو قتل کر ڈالا