تصاویر: کنگز ناکام، دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کی فتح
دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو وکٹ پر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان 31 گیندوں پر 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں ملتان سلطانز نے 10 گیندوں قب ہی ہدف حاصل کر کے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی۔
عمران طاہر کو 16رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔