کھیل

پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کا اعلان

پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق کسی ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آجائے تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔

لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔

ایسے وقت میں جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور ملک میں ’اومیکرون‘ ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں کھیل کے میدان ایک بار پھر سجنے کو تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کو کامیاب بنانے اور کھیل کو کورونا وائرس کے وار سے بچانے کے لیے کوشاں ہے، اسی سلسلے میں پی سی پی مختلف حفاظتی اقدامات کر رہا ہے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم بھی شامل ہیں۔

لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں کی گئیں ترامیم مندرجہ ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2022 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2022: کووڈ کے سبب صرف 25فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2020 اور 2021 کے ایڈیشن کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ 2021 چھٹے ایڈیشن کے میچز بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے تھے اور بقیہ میچوں کو جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 25 جون کو ہونے والے لیگ کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا

آئی سی سی کا ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام

بُک ریویو: جو ہم پہ گزری: ’میری سرگزشت اور کچھ ذکر حکمرانوں کا‘

جب ایک قیدی شارک کے اُگلے انسانی ہاتھ نے قاتل کو پکڑوا دیا