پاکستان

مریم نواز کی بیٹے کو شادی کے تحفے میں مہنگی ترین گاڑی دینے کی تردید

مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دی۔

سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔

انہوں نے لکھا 'یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے'۔

خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے چرچے

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر وائرل