پاکستان

اومیکرون ویرینٹ: اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا فیصلہ، انڈور تقریبات پر پابندی

کیسز کی 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں 12 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ طلبہ کیلئے 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، این سی او سی
|

کورونا وائرس کے ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کیسز کی 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں اِن ڈور اجتماعات، 12 سال سے کم عمر طلبہ کے لیے 50 فیصد حاضری سمیت متعدد پابندیاں عائد کردیں۔

این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال کی سربراہی میں ہوا جس کے دوران ملک میں وبا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20 سے 30 جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27 جنوری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تاہم شادیوں کے لیے عائد کردہ پابندیاں سے 24 جنوری سے نافذالعمل ہو کر 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

اسی طرح انڈور ڈائننگ پر پابندی کا اطلاق بھی 24 جنوری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی اجلاس، ملک میں نئی کورونا پابندیاں نافذ

اجلاس میں وفاقی اکائیوں سے مشاورت اور غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل اقدامات پر اتفاق کیا گیا:

وہ علاقے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے:

وہ علاقے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 10 فیصد تک ہے:

ملک بھر میں نافذ کردہ عمومی پابندیاں

ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ان پابندیوں کی توثیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اومیکرون ویرینٹ کے بعد سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور کیسز کی مثبت شرح 9 فیصد سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر افراد کو بوسٹر شاٹ لگوانے کی اجازت دے دی

اس سلسلے میں این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جو ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکے ہیں انہیں بوسٹر شاٹس لگوانے کی ہدایت دی ہے۔

دو روز قبل ہوئے اجلاس میں این سی او سی نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کو مؤخر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے۔

حرا مانی کے کورونا کے شکار ہونے پر شوہر نے سوال اٹھا دیا

شوکت ترین کورونا کا شکار، شہباز شریف بھی دوبارہ متاثر

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے تیار ہیں، رجب طیب اردوان