Live Covid 2019

پاکستان میں روایتی چینی ادویات کا کووڈ کے علاج کا ٹرائل کامیاب

ان ادویات کے ٹرائل میں کووڈ کے 300 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں بیماری کی شدت معمولی یا معتدل تھی۔

پاکستان میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے روایتی چینی ہربل ادویات کے کلینکل ٹرائل کو مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے قائل ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ ان ادویات کے ٹرائل میں کووڈ کے 300 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں بیماری کی شدت معمولی یا معتدل تھی اور ان کا علاج گھر پر ہورہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی افادیت کی شرح 82.67 فیصد رہی۔

انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے بتایا 'چونکہ ان ادویات کو کورونا کی مختلف اقسام سے متاثر مریضوں پر آزمایا گیا تو ہمیں توقع ہے کہ وہ دیگر اقسام کی طرح اومیکرون کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوں گی'۔

مکمل تفصیلات اس لنک پر جاکر پڑھیں