پاکستان

ملک میں 5 ماہ بعد کورونا کے 4 ہزار 340 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.71 ہوگئی۔
|

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس سے 4 ہزار 340 افراد متاثر ہوئے اور 7 انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.71 ہوگئی۔

اس وقت ملک میں وائرس کے 35 ہزار 982 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 781 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے 4 ہزار 27 کیسز رپورٹ، کراچی میں مثبت شرح 39.39 فیصد ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

اس کے علاوہ مزید 302 افراد بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 63 486 ہوگئی۔

500 سے زائد ہیلتھ ورکرز وائرس سے متاثر

اومیکرون کے پھیلاؤ کے سبب ملک کے صنعتی و تجارتی حب کراچی میں صورتحال اچھی نہیں جہاں نہ صرف عام شہری بلکہ طبی ورکرز بھی شدید متاثر ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ حالیہ لہر کے دوران 500 سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس بیماری کا نشانہ بنے۔

گزشتہ روز ایک سینیئر ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ کووڈ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس وقت وبا کا شکار ہیں۔

ریفنڈ کیلئے طویل انتظار پر صدر مملکت کی بزرگ شہری سے معذرت

افغانستان: انسانی حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پر طالبان کا سیاہ مرچ کا اسپرے

کووڈ سے معمولی بیمار افراد بھی طویل المعیاد منفی اثرات کا سامنا کرسکتے ہیں، تحقیق