پاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

آرمی چیف نے فارمیشنز کیلئے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہداف کے مطابق مشقوں کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور اندورنی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے افغانستان کیلئے امریکی ایلچی کی ملاقات، کابل میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مقررہ اہداف کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئیں مشقوں کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے افغان صحافیوں کی ملاقات: ‘پاکستان، افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے’

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ’ردالفساد‘ کی صورتحال اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مری میں برفباری اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف دستوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کے منی بجٹ کی مخالفت کردی

بچے کو دودھ پلانا ماں کی دل کی صحت کیلئے بھی مفید

پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا