کھیل

پی ایس ایل 2022: سپلیمنٹری، ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل

ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں 2022 کے سیزن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا اور ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایل 7: این سی او سی کی 100فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کی اجازت

بیان میں کہا گیا کہ سپلیمنٹری سیشن میں پہلا انتخاب کا موقع 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملا اور سابق چمپیئن ٹم نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

دوسرا موقع لاہور قلندرز کو ملا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

ڈرافٹنگ کے عمل میں دوسرا مرحلہ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان، لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کا انتخاب کیا۔

پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

اسی طرح ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7، جیسن روئے گلیڈی ایٹرز، جورڈن کنگز اور فخر قلندرز میں شامل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ، جیمز ونس کی جگہ ول اسمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

کراچی کنگز نے انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر-19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہ خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

قاسم اکرم آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سینٹ کٹس میں موجود قومی انڈر-19 کے اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد حریرہ کو منتخب کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری بنائی تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ابتدائی چند میچوں کے لیے انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین ڈنک کو دوبارہ حصہ بنا لیا ہے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

منتخب کھلاڑیوں کی فہرست

اسلام آباد یونائیٹڈ: موسیٰ خان، ظاہر خان، محمد حریرا

کراچی کنگز: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن، اویشا فرنینڈو، محمد طحہ خان

لاہور قلندرز: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید، بین ڈنک

ملتان سلطانز: ڈیوڈ ولی، رضوان حسین، جانسن چارلس

پشاور زلمی: محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: غلام مدثر، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران

صحافیوں کی عالمی تنظیم کا بھارت سے کشمیری صحافی کی رہائی کا مطالبہ

’بابر ہمیشہ تگڑی جگہ ہاتھ مارتا ہے‘ کرکٹر کی تصاویر پر تبصرے

ہمارا نظام بھی ‘سعودی عرب جیسا ہوتا’ تو اربوں وصول ہوتے، فواد چوہدری