فرانس میں بہت زیادہ میوٹیشنز والی کورونا کی ایک اور قسم دریافت
کورونا کی اس نئی قسم کے بارے میں تفصیلات محدود ہیں مگر خیال کیا جارہا ہے کہ یہ افریقی ملک کیمرون سے فرانس پہنچی۔
اس وقت جب اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، فرانس میں کورونا وائرس کی ایک ایسی نئی قسم کو دریافت کیا گیا ہے جس میں 46 میوٹیشنز موجود ہیں۔
کورونا کی یہ نئی قسم جنوب مشرقی فرانس میں پھیل رہی ہے اور اب تک اس کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔