پاکستان

ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا کیسز 500 سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح بھی نومبر کے بعد ایک فیصد سے بڑھ گئی، رپورٹ
|

پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ملک میں 482 کیسز سامنے آئے اور اس سے قبل 10 نومبر کو 637 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

کیسز کی تعداد کے ساتھ ساتھ کیسز مثبت آنے کی شرح بھی نومبر کے بعد ایک فیصد سے بڑھ گئی۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 95 ہزار 376 کورونا کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 12 لاکھ 56 ہزار 337 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 406 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا مصدقہ کیس رپورٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں اور عالمی وبا کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہے۔

علاوہ ازیں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 112 ہے جس میں سے 633 کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی صورتحال کچھ یوں رہی:

البتہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

7کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 15 لاکھ 99 ہزار 380 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

اب تک ملک میں مجموعی طور پر ویکسین کی 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آج ملک میں 7 کروڑ افراد کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا ہوگیا ہے۔

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون کی تصدیق

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے اور متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ ان کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔

کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 32 ہوگئی

وفاقی دارالحکومت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں تاکہ ویرینٹ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اب تک اسلام آباد کے ایک لاکھ 8 ہزار 565 شہری اس وائرس کا شکار ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 347 صحت یاب ہوئے اور 967 انتقال کر گئے، اس وقت دارالحکومت میں کووڈ 19 کے 251 فعال کیسز موجود ہیں۔

چار پاکستانی اداکار صلاح الدین ایوبی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل

پاکستان اور چین کا گوادر بندرگاہ، فری زون کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ سے اخبار کے مالک،صحافیوں کےخلاف توہین عدالت کا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ