فوڈ پانڈا پی ایس ایل 2022 کا حصہ بن گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری قائم

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم ایک اسٹریٹجک شراکت دار کے لیے اپنی کٹس کا رنگ تبدیل کرے گی۔

فوڈ پانڈا نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کرلی ہے۔

فوڈ پانڈا پاکستان، ملک کا بڑا آن لائن فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم ہے، جس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیاب ترین فرنچائز اور 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں اور اس کے مالک علی نقوی ہیں۔

فوڈ پانڈا کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل کیو کامرس پارٹنر کا درجہ دیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فوڈ پانڈا کی پنک کٹس زیب تن کرے گی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کوئی ٹیم ایک اسٹرٹیجک شراکت دار کے لیے اپنی کٹ کے رنگ کو تبدیل کرے گی۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ فوڈ پانڈا پاکستان سید وقاص اظہر نے بتایا 'فوڈ پانڈا اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیسے بڑی فرنچائزز میں اسٹرٹیجک شراکت داری کا مقصد ملک کے 2 بڑے جذباتی پہلو فوڈ اور کرکٹ کو باہم ملانا ہے۔ اس شراکت داری سے ہم اپنے مشترکہ ناظرین کے لیے ناقابل فراموش اثرات مرتب کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے 2022 کے کرکٹ سیزن کے معیار کو طے کرنا ہے۔ کرکٹ سے محبت اور فوڈ سے محبت کے جشن منانے سے یہ شراکت داری یقیناً بہت زیادہ کامیاب ہوگی'۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈٖ کے مالک علی نقوی نے کہا 'ہم پاکستان کے چند معروف آن لائن پلیٹ فارمز میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں، ان کی پاکستان بھر میں رسائی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ اقدار اور مہارت وہ خصوصیات ہیں جو ہم شیئر کرتے ہیں تو یقیناً یہ ہمارے لیے ایک فطری شراکت داری ہے'۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے۔ یہ واحد ٹیم ہے جو کئی بار ٹائٹل کو جیت چکی ہے اور لیگ کی تاریخ میں کامیابی کی سب سے زیادہ شرح بھی اسی کی ہے۔

اس فرنچائز کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی اسپورٹس میں تبدیلی لائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پریکٹس کے عالمی معیار کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ترقی اور پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے کوئی فرنچائز اور ٹیم اتنے کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل نہیں کرسکی جتنے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیے۔

فوڈ پانڈا ملک کے آن ائن ڈیلیوری مارکیٹ پلیس کی قیادت کرنے والا ایپ اور ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں فوڈ، گروسریز اور ضروری اشیا کے آرڈر کیے جاتے ہیں۔

40 سے زیادہ شہروں میں 20 ہزار سے زیادہ ریسٹورنٹس، ہوم شیفس، دکانیں اور پانڈا مارٹ اسٹورز کے ساتھ فوڈ پانڈا کا مقصد ملک بھر میں کاروباری شرح نمو کو بڑھانے اور پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔


یہ مواد فوڈ پانڈا کا بامعاوضہ اشتہار ہے، اس سے ڈان یا اس کے ادارتی عملے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔