کھیل

بی سی سی آئی سربراہ گنگولی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال میں داخل

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں پیر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق رواں سال جنوری میں گنگولی کی دل کی سرجری ہوئی تھی اور سال کے اختتام سے قبل انہیں ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل کرنا پڑ گیا۔

مزید پڑھیں: گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

کولکتہ کے وُڈ لینڈز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں پیر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ گنگولی کو ہلکا بخار تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور اس وقت گھبرانے والی کوئی بات نہیں۔

دل کے عارضے کا شکار سابق بھارتی کپتان کو ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق گنگولی کے نمونے جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیجے گئے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینے میں درد کے باعث سارو گنگولی پھر ہسپتال منتقل

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سینے میں تکلیف کے سبب گنگولی کو دو مرتبہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی اینجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

کووڈ۔19 کی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے بھارت میں رواں سال اپریل سے جون کے درمیان ایک لاکھ سے زائد اموات ہوئی تھی اور اب انہیں وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے اب تک بھارت میں 650 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ایشز: بولینڈ کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ 68رنز پر ڈھیر، سیریز آسٹریلیا کے نام

یاسر حسین مزید چار سے پانچ بچوں کے خواہشمند

فضائی عملے کے بڑھے چھوٹے بیگز میں کیا کچھ ہوتا ہے؟