سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات
موسمِ سرما میں ویسے تو دن چھوٹے جبکہ راتیں لمبی ہوجاتیں ہیں لیکن آج 22 دسمبر کو رواں سال 2021 کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات ہے۔
آج سورج صبح 7 بج کر 13 منٹ پر طلوع (کراچی میں) ہوا اور غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48منٹ پر ہوا۔
اسی طرح دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پرمبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔
مزید پڑھیں: چاند اور سورج گرہن سے جڑے قصّے کہانیاں
جیسے آج کا دن سب سے چھوٹا ہوگا ویسے ہی آج کی رات سال کی سب سے لمبی رات ہوگی۔
سال کے سب سے چھوٹے دن اور لمبی رات کے بعد 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ تاہم 21 مارچ 2022 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔
سال کے سب سے چھوٹے دن کو انگریزی میں winter solstice (راس الجدی) بھی کہا جاتا ہے۔
اسکا نام راس جدی اس لئے رکھا گیا ہے کیوں کہ سورج اس دن جدی کے برج میں موجود ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چند ماہ بعد موسم کیوں بدلتا ہے؟
خط جدی خط استوا کے نیچے موجود ہے. یہ اصل میں سب سے جنوب میں واقع جنوبی بلد ہے جس پر سورج سال میں ایک دفعہ پہنچتا ہے، خط جدی کا زاویہ 23.45 جنوب درجے ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی نصف کرہ میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوں گی، جبکہ شمالی نصف کرّہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوں گے، یہی صورتحال جون میں الٹ ہوجاتی ہے، جب جنوبی نصف کرہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے جبکہ دوسری جانب دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔
اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔