لائف اسٹائل

خود کو بینظیر بھٹو سے مشابہہ قرار دینے پر میشا شفیع پر تنقید

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر بینظیر بھٹو اور اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے خود کو سابق وزیر اعظم جیسا قرار دیا تھا۔

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی شادی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کو خود سے مشابہہ کہا تو کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

میشا شفیع نے 20 دسمبر کو بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

گلوکارہ نے بینظیر بھٹو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں سابق وزیر اعظم کی شادی کی تصاویر دیکھ کر احساس ہوا کہ شادی پر وہ بینظیر جیسی لگ رہی تھیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں بینظیر بھٹو کے لباس جیسے عروسی لباس اور میک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

میشا شفیع کے مطابق وہ جب بھی بینظیر بھٹو کی تصاویر دیکھتی ہیں، انہیں اپنی شادی کے دن یاد آجاتے ہیں، کیوں کہ دونوں میں شادی کے موقع پر غیر معمولی مشابہت تھی۔

میشا شفیع کی پوسٹس اور تصاویر کو مختلف سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا اور جہاں کئی لوگوں نے انہیں بینظیر سے مشابہہ قرار دیا، وہیں کئی لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی کہ وہ زبردستی خود کو سابق وزیر اعظم جیسا قرار دے رہی ہیں۔

متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز پر میشا شفیع کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں تو گلوکارہ اور سابق وزیر اعظم میں کوئی مشابہت نہیں دکھائی دے رہی؟

بعض لوگوں نے گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’مطلب کچھ بھی‘ ساتھ ہی بعض افراد نے لکھا کہ بینظیر بھٹو ایک آئیکون تھیں اور گلوکارہ ان سے مشابہت نہیں رکھتیں، نہ ہی ان کا لباس سابق وزیر اعظم جیسا ہے۔

کچھ افراد نے میشا شفیع کا نام لیے بغیر کمنٹس کیے کہ کوئی بھی بی بی بینظیر جیسا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی ان کے لیول تک پہنچ سکتا ہے۔

کچھ صارفین نے میشا شفیع کے دعوے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ خدا ایسے جھوٹ بولنے والوں کو معاف کریں۔

میشا شفیع کی جانب سے بینظیر بھٹو کی شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے سے قبل ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر 18 دسمبر کو ان کی شادی کا کارڈ شیئر کیا تھا۔

بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی 18 دسمبر 1987 کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی تھی۔

بلوچستان میں ’اومیکرون‘ کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ

ہولی وڈ فلموں کی وجہ سے ’جاوید اقبال‘ کی نمائش آئندہ سال تک ملتوی

استنبول، تہران اور اسلام آباد کے درمیان مال بردار ٹرین کا آغاز