کھیل

پاکستانی باکسر وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ڈویژن میں سرفہرست

محمد وسیم نے دبئی میں میکسیکو کے باکسر کو شکست دی اور بیک وقت دو ٹائٹل رکھتے ہیں۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم عرف فالکن نے دبئی میں کولمبیا کے روبر بریرا کے خلاف ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن فائنل ایلیمنیٹر فائٹ اور ورلڈ باکسنگ کونسل سلور ورلڈ ٹائٹل میں دو فتوحات حاصل کرنے کے بعد فلائٹ ویٹ ڈویژن میں 4 برسوں میں پہلی مرتبہ سرفہرست آگئے ہیں۔

قومی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ‘میں نے فائٹ کے لیے تیاری کی خاطر اسکاٹ لینڈ اور دبئی میں سخت حالات میں تربیت لی، مقابلے سے قبل میں فلائی ویٹ ڈویژن کیٹگری میں چوتھے نمبر پر تھا’۔

مزید پڑھیں: باکسنگ: محمد وسیم نے میکسیکو کے لوپیز کو شکست دے دی

ان کا کہنا تھا کہ ‘الحمداللہ، اب میں کیٹگری میں سرفہرست آگیا ہوں’۔

محمد وسیم نے کہا کہ وہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن فائنل ایلیمنیٹری فائٹ کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے ایشیائی اور پاکستانی باکسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ بڑی بات ہے، اس سےقبل کسی اور پاکستانی نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا اور میرے لیے ذاتی طور پر اب تک صرف ایک ٹائٹل جیت چکا تھا لیکن اب ایک ہی وقت میں میرے پاس دو ٹائٹل ہیں’۔

باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی باکسر ماضی میں سیاست دانوں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ ملک میں صرف کرکٹ نہیں بلکہ ملک کے دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

محمد وسیم نے کہا کہ ‘ٹائٹل حاصل کرنے بہترین احساس ہوتا ہے لیکن ایسے ہی وقت میں آپ کی حمایت کرنے والا کوئی موجود نہ ہو تو بہت برا محسوس ہوتا’۔

یہ بھی پڑھیں:پروفیشنل باکسنگ: محمد وسیم نے کیریئر کی مسلسل آٹھویں فائٹ جیت لی

انہوں نے کہا کہ ‘کرکٹ بمشکل 10 سے 12 ممالک کا کھیل ہے اور اس میں بھی جب کرکٹ کی درجہ بندی میں کوئی سرفہرست 10 میں شامل ہوتا ہے تو جشن منایا جاتا ہے’۔

فلائی ویٹ ڈویژن میں چوتھی پوزیشن سے پہلا نمبر حاصل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘آپ کی معلومات کے لیے، باکسنگ 200 سے زائد ممالک میں ہوتی ہے اور کسی بھی صورت ویٹ کیٹگری میں سرفہرست آنے کے لیے یہ بہت زیادہ مشکل ہے لیکن یہاں کوئی اس طرف توجہ نہیں دیتا’۔

محمد وسیم نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر وقت ان کا تعاون حاصل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘صرف پاک فوج ہی احترام اور تعاون کرتی ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجھے دو دن قبل بلایا تھا اور ہم نے ملاقات میں کئی امور پر بات چیت کی’۔

آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا کہ میں پاکستان میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا چاہتا ہوں، جس کے جنرل باجوہ نے میرے وعدہ کیا ہے کہ آرمی یہاں ایک فائٹ کا انتظام کرے گی۔

مزید پڑھیں: میں پاکستان سے کچھ نہیں مانگتا: کامیاب باکسر محمد وسیم کا قوم سے شکوہ

محمد وسیم نے 2017 میں ڈبلیو بی سی سلور فلاویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد ڈبلیو فلائی ویٹ ڈویژن کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔

ڈبلیو بی اے کی ویب سائٹ کے مطابق 34 سالہ باکسر کے پاس اب تک 12 فتوحات، ایک میں ناکامی، ایک برابر اور 8 ناک آؤٹ کا ریکارڈ ہے۔

عمران خان کے بیان میں افغانستان کی 'توہین' نظر نہیں آتی، افغان وزیرخارجہ

ایشز سیریز: انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275رنز سے شکست

سعودی عرب: یمنی شہری کو 'لادینیت' کےفروغ کے جرم میں 15 سال قید