پاکستان

حکومت کا گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے کا اعلان

شادی اور سواد ڈیم مکمل ہونے کے بعد پانی کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پالیا جائے گا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں کے کردار کے بغیر کوئی بھی ترقی بے معنی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت، گوادر میں پاور سپلائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ مکران کو نیشنل گرڈ کے منسلک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ٹاسک دیا ہے کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے ہی ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں 17 ویں روز بھی دھرنا جاری، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مطالبات

انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ 2023 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد گوادر نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کر سکے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے گوادر کے 3 ہزار 200 گھروں کو سولر پینل فراہم کیے جائیں گے، یہ منصوبہ آئندہ سال مارچ میں شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شادی اور سواد ڈیم مکمل ہونے کے بعد پانی کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پالیا جائے گا جبکہ حکومت، گوادر ٹاؤن کی پرانی آبادیوں کو پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پر سست پیش رفت پر اظہار تشویش

اسد عمر نے کہا کہ چین نے گوادر میں 2 ووکیشنل سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں مقامی نوجوان مختلف ہنر کی تربیت حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین، گوادر میں 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنا رہا ہے اور منصوبے پر 20 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

ٹی20 کرکٹ کا سال 2021 رضوان کے نام، متعدد ریکارڈز توڑ ڈالے

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز بیان: پیپلز پارٹی رہنما کی ضمانت منظور

امریکا کا ’ایف اے ٹی ایف‘ کے ایکشن پلان پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف