دنیا

بھارت: اپنی ہلاکت کا ڈھونگ کرنے والا ’قاتل‘ گرفتار

ملزم نے مستری کو قتل کیا اور اپنی ہلاکت کا ڈھونگ رچانے کے لیے اس کا چہرہ جلا کر ناقابل شناخت بنادیا، پولیس

بھارت میں پولیس نے مستری کو قتل کرکے اپنی ہلاکت کا ڈھونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے پہلے کیے گئے قتل کے الزام سے بچنے کی کوشش میں دوسرا قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں سُدیش کمار پر اس کی بیٹی کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا جو گھر سے بھاگ گئی تھی، لیکن اسے سزا نہیں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: برطانوی لڑکی کے قتل کے جرم میں بھارتی شہری کو 10 سال قید

گزشتہ سال کورونا وائرس کے پیش نظر جیل سے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے حکام نے سدیش کمار کو رہا کردیا گیا تھا۔

چار ماہ قبل پولیس کو دارالحکومت دہلی کے مضافاتی علاقے غازی آباد سے ایک لاش ملی، جس نے سدیش کمار کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور لاش کے پاس سے اس کا شناختی کارڈ برآمد ہوا تھا۔

پولیس کے سپرنٹنڈینٹ ارج راجا نے بتایا کہ ’لاش جزوی طور پر جلی ہوئی تھی اور اس کے چہرے کی پہچان کرنا مشکل تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے سدیش کے گھر لے گئے اور اس کی اہلیہ نے اس کی شناخت کرتے ہوئے فوری طور پر کہا کہ یہ لاش اس کے خاوند کی ہی ہے، تاہم ہم مطمئن نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مردہ گائے کی کھال اتارنے پر شہری کا قتل

بعد ازاں پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ سدیش کمار زندہ ہے اور اسے اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

ارج راجا کا کہنا تھا کہ ’تفتیش کے دوران سدیش نے سب اُگل دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تفتیش کے دورام معلوم ہوا کہ سدیش کمار کی ایک مستری سے دوستی تھی جسے اس نے کچھ کام کے لیے اپنے گھر بلایا اور اسے اپنے کپڑے پہننے کے لیے دیے اور اسے شراب پلانے کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا‘۔

ارج راجا کا کہنا تھا کہ سدیش کمار اور اس کی اہلیہ دونوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

سانحہ سیالکوٹ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا

سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور کاروباری رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کا بلدیاتی بل مسترد کردیا