اومیکرون سے ری انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک کے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ اومیکرون سے ہونے والی بیماری کی شدت معمولی ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے ایسے افراد کو متاثر کرسکتی ہے جو ماضی میں اس بیماری کو شکست دے چکے ہوتے ہیں یا ویکسنیشن کرا چکے ہیں، مگر اس سے ہونے والی بیماری کی شدت معمولی ہوتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والے ڈیٹا سے اومیکرون قسم سے ری انفیکشن کے خطرے میں اضافے کا عندیہ ملتا ہے۔