صحت

دن بھر میں 10 منٹ کا یہ کام دماغی صحت کے لیے فائدہ مند

عمر بڑھنے کے ساتھ اپنے دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ روزانہ چند منٹ دوڑنے کے لیے نکال لیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ اپنے دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ روزانہ چند منٹ دوڑنے کے لیے نکال لیں۔

یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سکوبا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ صرف 10 منٹ معتدل شدت کے ساتھ دوڑنا دماغ کے اس حصے کے لیے خون کی روانی میں اضافہ کرتا ہے جو مزاج اور اہم افعال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایسے واضح شواہد پہلے ہی دریافت ہوچکے ہیں کہ جسمانی سرگرمیوں کے متعدد فوائد ہوتے ہیں جیسے مزاج خوشگوار ہوتا ہے مگر اکثر تحقیقی رپورٹس میں دوڑ کے اثرات پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کی گئی۔

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے محققین نے جاگنگ یا کسی بھی شکل میں دوڑنے سے دماغی افعال کو کنٹرول کرنے والے حصوں پر مرتب اثرات پر زیادہ کام نہیں کیا تھا۔

حرکت، توازن اور آگے بڑھنے کے لیے دماغی افعال کے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنا منطقی ہے کہ اس سے دماغی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس خیال کی جانچ پڑتال کے لیے محققین نے رضاکاروں کو مختلف ٹاسک دیئے اور ان کے دوران دماغی سرگرمیوں میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 10 منٹ تک معتدل شدت سے دوڑنے سے دماغی افعال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

اسی طرح رضاکاروں کے مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوئے جس سے عندیہ ملا کہ یہ عادت ڈپریشن کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ نتائج سے ذہنی صحت کے لیے مؤثر طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔

دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مدد دینے والی آسان عادات

عام عادتیں جو آپ کو دماغی طور پر مضبوط بنادیں

دماغ کو تیز بنانے والے 18 سپرفوڈ