پاکستان

کراچی: پورٹ قاسم پر پہنچنے والے جہاز میں فلپائنی شہری مردہ حالت میں پایا گیا

65سالہ شخص بحری جہاز کا چیف انجینئر تھا اور بظاہر اس کے جسم پر زخم کے کوئی نشان نہیں ملے، پولیس

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم پر پہنچنے والے جہاز کے اندر فلپائنی شہری کی لاش ملی ہے۔

کیماڑی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فدا حسین جانوری نے بتایا کہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ راؤل بیگاسو نامی 65 سالہ شخص جہاز کے کیبن میں مردہ پایا گیا ہے اور ہلاک ہونے والا شخص جہاز کے عملے کا رکن تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 48 دن بعد نکال لیا گیا

ڈاکس پولیس کے افسر رانا وسیم کے مطابق جہاز ناروے سے کراچی آیا تھا، متوفی جہاز کا چیف انجینئر تھا اور بظاہر اس کے جسم پر زخم کے کوئی نشان نہیں ملے۔

ڈاکس پولیس نے لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا تاکہ اس کی موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ایس ایس پی جانواری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس شخص کی موت طبعی موت ہوئی ہے البتہ ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کلفٹن کے فلیٹ سے فلپائنی خاتون کی لاش برآمد

جناح ہسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ پولیس نے انہیں اطلاع دی تھی کہ فلپائنی شخص کی بدھ کو رات ساڑھے 9 بجے موت ہوگئی تھی لیکن اس کی لاش جمعرات کی شام جناح ہسپتال لائی گئی۔

اس موسم میں مالٹے کھانا عادت کیوں بنائیں؟ وجوہات جان لیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، 4 سینئر کھلاڑی باہر

بھارت میں اومیکرون کے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق