کھیل

بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عباس ڈراپ

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں محمد عباس کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20: پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب، بنگلہ دیش کلین سوئپ

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی 20 میں بھی بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سڑکوں کو کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح ہموار بننا چاہیے: بھارتی وزیر کی خواہش

پیٹرول پمپ مالکان کی ملک گیر ہڑتال: ’ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے’

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو: کالرز فرانزک رپورٹ تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، گیرٹ ڈسکوری