لائف اسٹائل

شادی کے 5 ماہ بعد بولی وڈ اداکارہ ایولین شرما کے ہاں بچے کی پیدائش

’یہ جوانی ہے دیوانی، عشق، یاریاں اور میں تیرا ہیرو‘ جیسی فلموں کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کردی۔

’یہ جوانی ہے دیوانی، عشق، یاریاں اور میں تیرا ہیرو‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی جرمن نژاد بولی ڈ اداکارہ ایولین شرما کے ہاں شادی کے پانچ ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ایولین شرما نے انسٹاگرام پر نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماں بن گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں نوزائیدہ بیٹی کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ جرمن نژاد ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ایولین شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ایوا رانیا بھنڈی رکھا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اداکارہ نے رواں برس جون میں بھارتی نژاد آسٹریلوی ڈینٹسٹ توشان بھنڈی سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے محض 5 ماہ بعد بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق اداکارہ اور توشان بھنڈی نے مئی کے آخر اور جون کے آغاز میں آسٹریلیا میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

دونوں نے کورونا کی وجہ سے خاموشی سے شادی کرنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹس میں نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور شادی سے قبل دونوں نے 2019 میں منگنی کی تھی اور جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

شادی کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کردی تھی اور اگست میں انہوں نے اپنے امید سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اکتوبر کے آغاز میں شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی تھی ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کے پانچ ہفتے بعد ہی انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

ایولین شرما نے 2005 میں ہولی وڈ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے بولی وڈ کا رخ کیا اور ابتدائی طورپر انہیں مختصر کردار دیے گئے۔

ایولین شرما نے اب تک ’یہ جوانی ہے دیوانی، عشق، یاریاں، کچھ کچھ لوچا ہے۔ ہندی میڈیم، جب ہیری میٹ سجل، بھائی جی سپر اور میں تیرا ہیرو‘ سمیت دو درجن فلموں میں کام کا ہے۔

ایولین شرما پنجابی ہندو کی بیٹی ہیں، تاہم ان کی والدہ جرمنی کی ہیں اور ان کی پیدائش فرینکفرٹ میں ہوئی تھی، انہوں نے وہی تعلیم حاصل کی۔

دو سال بعد پہلی پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز

فلک شبیر اور علیزے شاہ کا گانا ’یاداں‘ ریلیز

وزیر اعظم کی صوبوں کو 2 ماہ میں لینڈ ڈیٹا کی تصدیق کرانے کی ہدایت