ہیکرز نے ایف بی آئی کے سسٹم میں داخل ہو کر لاکھوں ای میلز بھیج دیں
امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات ارسال کردیے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہورہی تھیں۔
ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا، یہ ایک مسلسل صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کو مقامی انتہا پسندوں سے خطرہ ہے، ایف بی آئی
خطروں کی نگرانی کرنے والی آرگنائزیشن ’اسپیم ہاس پروجیکٹ‘ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیکرز لاکھوں ای میلز ارسال کیں جن میں ممکنہ سائبر حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔
ساتھ ہی اسپیم ہاس نے ایک ٹوئٹ میں بھیجی گئی ای میل کی نقل بھی شیئر کی۔
مذکورہ ای میل کی سبجیکٹ لائن میں لکھا ہوا تھا کہ ’ارجنٹ: نظام میں خطرات ہیں‘ جبکہ ای میل کا اختتام بظاہر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دستخط سے ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا: سپریم کورٹ مسلمانوں کی نگرانی سے متعلق سرکاری مقدمے کا فیصلہ کرے گی
واضح رہے کہ ایف بی آئی امریکا کا مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروسز کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جسٹس ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی دونوں اس واقعے سے آگاہ ہیں۔