لائف اسٹائل

خیبر پختونخوا میں پرانی اور منفرد گاڑیوں کی کار ریلی کا انعقاد

پشاور میں منعقدہ 12ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی میں 30 سے زائد کلاسک گاڑیوں نے شرکت کی۔

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کے زیر انتظام منعقدہ 12ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2021 پشاور کے قلعہ بالا حصار سے مچھنی پہنچ گئی ہے۔

ریلی میں مرسڈیز، شیوریلے، وی ڈبلیو، لینڈ روور اور دیگر 30 سے زائد منفرد اور کلاسک گاڑیوں نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا میں پرانی اور منفرد گاڑیوں کے دلدادہ اور شوقین حضرات نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے منتظمین نے کہا کہ ونٹیج اور منفرد گاڑیوں کی یہ ریلی دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ریلی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرانی اور منفرد گاڑیوں کو بہترین حالت میں رکھنا بہترین اقدام ہے اور اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کا ہر سال انعقاد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک کے مختلف حصوں میں کار ریلیوں کے انعقاد کا مقصد گاڑیوں کے دلدادہ لوگوں کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔

حسن علی کی اہلیہ کی دھمکیاں ملنے کی خبروں پر وضاحت

سینیئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

کیپٹل ہل پر حملہ: ٹرمپ کے مشیر پر فرد جرم عائد