گوگل کروم میں اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے والے فیچر کا اضافہ
موبائل کے بعد اب یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت براؤزر کے ٹیسٹنگ ورژن کا حصہ ہے۔
اسکرین شاٹس اس وقت بہت مددگار ہوتے ہیں جب فوری طور پر کسی قسم کی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو۔
مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔