عالمی ادارہ صحت کا دنیا بھر میں سرنجوں کی بدترین قلت کا انتباہ
یہ قلت کووڈ 19 ویکسین مہم کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں معمول سے زیادہ اربوں اضافی سرنجوں کا استعمال ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2022 میں دنیا کو 2 ارب سرنجوں کی کمی کا سامنا ہوگا جس کے نتیجے میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔
سرنجوں کی قلت کووڈ 19 ویکسین مہم کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں معمول سے زیادہ اربوں اضافی سرنجوں کا استعمال ہوا جس سے عالمی سطح پر سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔