سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا پہلا 6 بیک کیمروں والا منفرد کانسیپٹ فون پیش کیے جانے کا امکان

ویوو نیکس 5 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا ڈیوائس کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔

ویوو وہ کمپنی ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کانسیپٹ فون نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا تھا اور اب اس سیریز کا 5 واں فون جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ویوو نیکس 5 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا ڈیوائس کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں بیک پر 6 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 6 کیمرا سنسر ہوں گے۔

غیر مصدقہ فیچرز کے مطابق ویوو نیکس 5 میں 6.78 انچ امولیڈ ڈسپلے 2K ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

اسکرین میں چھپا ہوا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔

اسی طرح فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

ویوو نیکس 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس خصوصیات بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گی۔

لیکس کے مطابق 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ بیک پر کیمرے کم از کم 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوسکتے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے کی لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ فون ممکنہ طور پر 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔

اسی طرح نیکس 3 دنیا کا پہلا فون تھا جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 99.6 فیصد تھا۔

اس فون کے واٹر فال فل ویو او ایل ای ڈی ڈسپلے کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اس کے فرنٹ پر اسکرین سو فیصد سے محض 0.4 فیصد ہی کم ہے۔

موٹرولا کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون موٹو ای 30

رئیل می کا جی ٹی ماسٹر ایڈیشن پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

گوگل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئندہ سال پیش کیے جانے کا امکان