دنیا

امریکا: میوزک فیسٹول کے دوران دھکم پیل، 8 افراد ہلاک

محکمہ فائر نے 17 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ان میں سے 11 کو ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑا تھا، چیف فائر آفیسر

امریکی ریاست ہیوسٹن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسٹرو ورلڈ میوزک فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کے دوران ہونے والی دھکم پیل کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیوسٹن کے چیف فائر آفیسر سموئل پینا نے صبح سویرے این آر جے پارک کے باہر پریس کانفرنس میں جانی نقصان کی تصدیق کی۔

سموئل پینا کا کہنا تھا کہ ریپر ٹریوس اسکاٹ کی پرفارمنس کے لیے لوگوں ہجوم تھا اسٹیج کے قریب اچانک دھکم پیل شروع ہوئی جس میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: وبا کے باوجود وینس فلم فیسٹیول کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ مداح بے ہوش ہونے لگے تھے اور 9 بج کر 38 منٹ تک بد نظمی بڑھنے پر ’بڑی تعداد میں جانی نقصان‘ دیکھا گیا۔

محکمہ فائر نے 17 فراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ان میں سے 11 افراد کو ممکنہ طور پر دل پڑا تھا۔

واضح رہے کہ تاحال ہنگامے کی وجوہات واضح نہیں ہوئی ہیں۔

ہیوسٹن پولیس چیف ٹروئے فینر کاکہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ بات اہم ہے کہ ہم میں سے کوئی قیاس آرائی نہ کرے، آج رات کسی کے پاس کوئی جواب موجود نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کے پاس حقیقی شواہد موجود نہیں ہیں، میں ان کے خلاف بات نہیں کر رہا، ہم باہر موجود خاندانوں کو تکلیف دے رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: امریکا : پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز

ٹروئے فینر کا کہنا تھا کہ میوزک شو کے منتظمین اور ٹریوس اسکاٹ دونوں پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

تقریب کے منتظمین لائیو نیشن اور ایسٹرو ورلڈ کی جانب سے واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ہیوسٹن کے پولیس ایگزیکٹیو اسسٹنٹ چیف لیری سیٹر وائٹ نے کہا کہ ’کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے، یہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ واقعہ ابھی کچھ منٹ پہلے ہی ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اچانک متعدد افراد زمین پر گر گئے جیسے سب کا دل پکڑ لیا گیا ہو یا یہ کوئی طبی ڈرامہ تھا‘۔

امریکی جریدے ’ہیوسٹن کرونائیل‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ 75 منٹ کی پروفارمنس کے دوران جب ٹریوس اسکاٹ نے محسوس کیا کہ اسٹیج کے قریب موجود ان کے مداح تکلیف میں ہیں تو وہ اس دوران کئی بار رکے۔

انہوں نے سیکیورٹی کو مدد کرنے کی ہدایت دی اور ان افراد کو ہجوم سے باہر لے جانے کے لیے کہا۔

اس دوران ایمرجنسی گاڑیوں اور الارم فلیش متعدد بار ہجوم میں سے گزرے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم، وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے تیار

محکمہ فائر نے ٹوئٹ کیا کہ وہ خاندان جو تقریب میں آنے والے اپنے پیاروں کا پتا نہیں لگا پائے ہیں ان کے لیے ری یونیفیکیشن سینٹر قائم کیا گیاہے۔

سموئل پینا نے کہا کہ دو روزہ شو میں 50 ہزار افراد شرکت تھی لیکن اس واقعے کے بعد دوسرے دن کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

امریکی ریاست ہیرس کی کاؤنٹی جج لینا ہیڈالگو کا کہنا تھا کہ ’یہ یقیناً بہت دردناک رات تھی، ہم دل شکستہ ہیں‘۔

ان مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں ان خاندانوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کے پیارے ان سے بجھڑ گئے ہیں،ان میں سے زیادہ تر جوان تھے‘۔

راولپنڈی: بھانجی کے ساتھ مبینہ ریپ کے الزام میں 2 افراد گرفتار

مائیک ٹائیسن پہلی بار بھارتی فلم میں کاسٹ

افغانستان: طالبان نے 4 خواتین کے قتل کی رپورٹس کی تصدیق کردی