لائف اسٹائل

شہروز سبزواری اور طوبیٰ انور کا ڈراما ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘

طوبیٰ انور ڈرامے میں نمرہ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک امیر گھرانے سے ہے اور محبت کی خاطر بڑا قدم اٹھا لیتی ہے۔
| Welcome

معروف اداکار شہروز سبزواری اور سیدہ طوبیٰ انور نئے ڈرامے ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘ میں اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

طوبیٰ انور نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن وہ ’فوری طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں آگئے‘۔

انہوں نے کہا کہ شہروز سبزواری بہت اچھے معاون اور ساتھی اداکار ہیں‘۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ’وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں میں پرسکون ہوں اور مجھے سپورٹ کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ہماری آن اسکرین کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں۔

وہ ڈرامے میں نمرہ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک امیر گھرانے سے ہے اور محبت کی خاطر بڑا قدم اٹھا لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں نمرہ کو ایک متحرک اور طاقتور شخصیت کی حامل لڑکی دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ انہوں نے اس چینل کا نام ظاہر نہیں جس پر یہ ڈراما نشر ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر جاسم عباس ہیں اور مصنف منیم مجید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ لہذا یہ مکمل طور پر ایک مختلف ڈراما ہوگا، ہم انتہائی خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں جنہیں شوٹنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ڈرامے کے مناظر دیکھنے والوں کے لیے اپنے آپ میں ایک تجربہ ہوں گے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ ایک مختلف شہر میں ایک نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نروس ہوئی لیکن ٹیم اور کام کا ماحول بہت اچھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار

انہوں نے کہا کہ سیٹ پر کام کی لگن اتنی اچھی ہے کہ آپ کو کام کرنے میں اور بھی زیادہ مزا آتا ہے۔

ادکارہ کے مطابق ڈرامے کی ٹیم کم عمر اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے۔

طوبیٰ انور نے گزشتہ برس سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ ڈراما سیریل ’بھڑاس‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

عبیر رضوی کا ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان

ہارر کامیڈی فلم ’ادھم پٹخ‘ دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

ضمانت کی شرط کے تحت آریان خان نارکوٹکس فورس میں پیش