اسے تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق بیماری سے تحفظ کے لیے ویکسین کی افادیت 78 فیصد ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے پینل کی جانب سے اکتوبر میں اس ویکسین کے حوالے سے مزید ڈیٹا مانگا گیا تھا۔
اس ویکسین کی منظوری کی درخواست عالمی ادارے کے پاس جولائی 2021 میں جمع کرائی گئی تھی۔
عالمی ادارے کی جانب سے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ویکسین 2 خوراکوں میں 4 ہفتوں کے وقفے میں استعمال کرائی جائے گی۔
عالمی ادارے کے مطابق یہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو استعمال کرائی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے استعمال کے 14 دن بعد بیماری کے خلاف اس کی افادیت 78 فیصد ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ ویکسین غریبت متوسط آمدنی والے ممالک کے لیے بہت زیادہ موزوں ہے جس کی وجہ اس کو محفوظ کرنے کی ضروریات کا آسان ہونا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حاملہ خواتین پر اس ویکسین کے حوالے سے دستیاب ڈیٹا زیادہ نہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی منظوری کے بعد اس ویکسین کو کوویکس پروگرام کے تحت مختلف ممالک میں فراہم کیا جاسکے گا۔
بیان کے مطابق ویکسینیشن ہی وبا کے خاتمے کا سب سے مؤثر طبی ٹول ہے۔