سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کے گلیکسی ایس 22 کی اولین جھلک سامنے آگئی

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا ڈیزائن ایس 21 اور ایس 21 پلس سے ملتا جلتا ہے۔

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ ایس 22 سیریز کے فونز کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردی ہے اور اس کے ساتھ فونز کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

ڈچ ویب سائٹ لیٹس گو ڈیجیٹل کی جانب سے ایس 22 اور ایس 22 پلس کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جو اندرونی تفصیلات کی بنیاد پر تیار کیے گئے۔

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا ڈیزائن ایس 21 اور ایس 21 پلس سے ملتا جلتا ہے مگر لیکس کے مطابق ایس 22 الٹرا کا بیک ڈیزائن مختلف ہونے کا امکان ہے۔

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا کیمرا سیٹ اپ ورٹیکل لے آؤٹ ڈیزائن میں ہوگا۔

فون کا فرنٹ پینل فلیٹ ہوگا۔

ایس 22 میں 6.06 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا جبکہ ایس 22 پلس میں 6.55 انچ ڈسپلے ہوگا جو ایس 21 پلس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

اس سیریز کے فونز میں نیا ایکسینوس 2200 پراسیسر اور اے ایم ڈی کا تیار کردہ جی پی یو ہوگا۔

مگر امریکا اور چین کے لیے سام سنگ کی جانب سے ان فونز کے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر سے لیس ورژنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایس 22 الٹرا میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایس 22 الٹرا کا ڈسپلے اب تک کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے یہ لیک کی اور انہوں نے بتایا کہ ڈسپلے کوالٹی کے لحاظ سے سام سنگ ایس 22 الٹرا نیا معیار طے کرے گا۔

ٹوئٹر صارف کے مطابق ایس 22 الٹرا اسکرین کی پیک برائٹنس اتنی زیادہ ہوگی جو کسی فون میں نظر نہیں آئی۔

یہ اس سیریز کا سب سے بڑا فون ہوگا جس میں 6.8 انچ کی بڑی اسکرین دی جائے گی جو ممکنہ طور پر کیو ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولیڈ ڈسپلے پر مشتمل پوگی۔

فون میں ایس پین سپورٹ موجود ہوگی جبکہ بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جس میں پہلے سے بہتر ایچ ایم 3 سنسر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک 10 میگا پکسل پیری اسکوپ، ایک 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہوگا۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4 سے کیا جائے گا۔

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری

سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای 11 جنوری کو متعارف کرائے جانے کا امکان

سام سنگ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون پیش