لائف اسٹائل

علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

گلوکار نے گولڈن ویزا ملنے کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
Welcome

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا۔

علی ظفر نے یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

اپنی پوسٹ میں ایکسپو 2020 کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ ’مجھے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی اداکار بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے’۔

علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے پر سوشل میڈیا صارفین اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کا پشتو زبان میں گانا ریلیز کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ علی ظفر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہیں اور انہوں نے دبئی ایکسپو میں پاکستان کے پویلین کا دورہ بھی کیا ہے۔

گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’دبئی ایکسپو میں پاکستان کی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار نمائندگی پر فخر ہے، خاص طور پر جب بیرونی ڈیزائن کالج میں تھیسسب ایئر کے لیے آپ کے مینٹور راشد رانا نے تیار کیا ہو، جو اب ایک دوست ہیں‘۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں کئی ممالک غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ملک کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں اور پاکستان کو وہ سب دیں جس کا ہمارا ملک حقدار ہے’۔

دوسری جانب ایکسپو 2020 کی جانب سے بھی علی ظفر کی پاکستانی پویلین کا دورہ کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور انہیں آفیشل پارٹیسیپنٹ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا چینی گلوکارہ کے ساتھ گانا مقبول

خیال رہے کہ علی ظفر سے قبل رواں برس جولائی میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

شاہ رخ خان کی جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات

ہتک عزت کیس: میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست

عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز