پاکستان

الیکشن سے پہلے اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے گڑھا کھودے گی، شیخ رشید

امریکی ناظم الامور کو بھی پتا ہے کہ ن اور ش 2 مسلم لیگ ہیں، جو میں کہتا تھا وہ انہیں بھی پتا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک ڈیڑھ مہینے میں الیکشن تک بات لے جانا چاہتے ہیں لیکن آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

شیخ رشید نے کہا کہ 20 سے 22 ماہ بعد جب الیکشن آئے گا تو ایک نیا ماحول ہوگا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیا کرے گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی معلوم ہے کہ ن اور ش 2 مسلم لیگ ہیں، جو میں کہتا تھا وہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی ناظم الامور ایک ہی محلے میں 2 الگ مسلم لیگ سے ملی ہیں اور الیکشن تک تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جو ملاقاتیں ہورہی ہیں تو ہوتی رہیں اس کی باتیں بھی سامنے آنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر اس ملک کو الیکشن کی طرف جانا ہے اور الیکشن سے پہلے یہ کوئی دنگا فساد کریں گے تو اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودیں گے، انشا اللہ عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'اے پی سی ہوئی تو 30 دسمبر سے قبل ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی'

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ بھارتی نیوی کی دخل اندازی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی نیوی بھی دیگر مسلح افواج کی طرح چاق و چوبند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز کی دعوت قبول کرلی ہے جلد وہاں کا دورہ کروں گا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر شیخ رشید نے کہا کہ 5 کمپنیوں کی تحقیقات اور 50 سے زائد افراد سے تفتیش جاری ہے، افغانستان میں کل پاکستان کی کوئی بہتر نمائندگی موجود ہوگی تو کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جائے اور اس کی قدر کو بہتر سطح پر رکھا جائے۔

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کردی

میرے خیال میں عمران خان پچھلا الیکشن جیتے تھے، عدنان صدیقی

برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے بعد ‘ڈیلٹا پلس’ کا پھیلاؤ جاری