کورونا وائرس: مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر کے روح پرور مناظر
پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد مسجد الحرام میں آج (17 اکتوبر کی) صبح سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر ادا کی گئی۔
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئرز ہٹادیے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نصب کی گئی علامتیں بھی ہٹادی گئیں۔
پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے لیکن تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔