پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا جس میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ ہلاک ہوگیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 7 فوجی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار شہید

اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اسی آپریشن میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل یعنی ستمبر کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں 31 اگست کو شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے سے فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔

اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

کیا واقعی پاکستان کرکٹ کا دار و مدار بھارت کی فنڈنگ پر ہے؟

ریکارڈ ترسیلات زر کے باعث بینک ڈپازٹ میں 17.4 فیصد اضافہ

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا، فواد چوہدری