پاکستان

پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع

نقد حاصل کرنے، تبدیل کرنے اور پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر 2021 تک بڑھائی گئی تھی، رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 40 ہزار، 25 ہزار اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو نقدی میں تبدیل کرنے، بدلنے اور انعام حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نقد حاصل کرنے، تبدیل کرنے اور پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر 2021 تک مقرر کی گئی تھی۔

حکومت نے 2019 میں مذکورہ پرائز بانڈز کو گردش سے واپس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد ان بڑے نقد کے بانڈز کے ذریعے کالے دھن کی گردش کو کم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 40 ہزار روپے کا پرائز بانڈ رجسٹر کروانے کیلئے 9 ماہ کی مہلت دے دی

اس کے بعد سے حکومت نے بانڈز کی تبدیلی اور نقد رقم کی تاریخ میں توسیع کررہی ہے۔

ایک ٹوئٹ پر قومی بچت کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد نے کہا کہ لوگ اب 31 دسمبر 2021 تک ان انعامی بانڈز کو واپس کراسکتے ہیں۔

فنانس ڈویژن نے 24 جون 2019 کو 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز (بیئرر) کی فروخت کو 24 جون 2019 کے بعد پابندی عائد کردی تھی۔

ایف بی آر اور تاجروں کے صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات بےنتیجہ ثابت

مداحوں سے رابطے کیلئے اداکارہ ایمن سلیم نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا