پاکستان

پاکستان نے کویتی ایئرلائنز کے آپریشن کو محدود کردیا

سی اے اے کی جانب سے کویت کی نامزد کردہ ایئرلائنز کے آپریشن کو ایک، ایک پرواز تک محدود کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے یکم اکتوبر سے کویت کی نامزد کردہ ایئرلائنز کی پروازوں کے آپریشن پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے محدود کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعدد مرتبہ درخواست کی کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے باعث معطل شدہ پروازوں کو بحال کرکے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو کویت پروازیں لانے اور لے جانے کی اجازت دی جائے لیکن ان درخواستوں پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

اب سی اے اے کی جانب سے کویت کی نامزد کردہ ایئرلائنز کے آپریشن کو ایک، ایک پرواز تک محدود کردیا گیا ہے۔

کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئرویز کی جانب سے گزشتہ ماہ سے پروازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا پاکستانیوں کے ویزوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

سی اے اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کویت کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ 'ہماری قومی ایئرلائن پر پروازیں کویت بھیجنے اور وہاں سے پرواز لانے پر سختی سے پابندی عائد ہے، کویتی سی اے اے کی جانب سے اس طرح کی کوئی منظوری نہیں دی گئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کویتی حکام، پی آئی اے کو کویت میں آمد و رفت کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں، جیسا کہ کورونا وبا کے چیلنجز کے باوجود کویتی ایئرلائنز کو انتہائی سہولت فراہم کی گئی اور فلائٹ آپریشن کو بڑھایا گیا۔

تاہم، سی اے اے کا کہنا تھا کہ اب تک درخواست منظور نہ کیے جانے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کمرشل فلائٹ آپریشن کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 10 سال سے معطل کویت کے ویزے جلد بحال ہوجائیں گے، وزیر داخلہ

خط میں کہا گیا کہ باہمی تجارتی تعاون کی روح کے مطابق پی آئی اے کو کویت کے لیے فلائٹ آپریشن کی منظوری نہ دی گئی تو سی اے اے بھی یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے حوالے سے ایسا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگا اور کویت کی نامزد کردہ ایئرلائنز کو صرف ایک، ایک پرواز کی اجازت ہوگی۔

پاکستان، افغان طالبان کی سیکیورٹی یقین دہانیوں سے مطمئن ہے، آئی ایس پی آر

'کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا'، انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے انکار پر عوام مایوس

حکومت، وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے گریزاں