لائف اسٹائل

جہیز کے موضوع پر بنا اریبہ حبیب کا ڈراما ’نیہر’

یہ ڈراما جہیز کے قومی مسئلے اور اس سے پیدا ہونے والی دشمنی پر مرکوز ہے، اداکارہ
|

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’نیہر’ میں جہیز کے مسئلے کو اجاگر کرتی دکھائی دیں گی۔

اریبہ حبیب نے اس سے قبل ’جانباز’ اور ’جلن’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔

اپنے آنے والے ڈرامے میں اداکارہ اریبہ حبیب، کومل نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: اریبہ حبیب نے ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی

انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے نئے کردار کی جھلک بھی دکھائی۔

’نیہر’ ڈرامے کی ہدایات علی حسن دے رہے ہیں اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں اریبہ حبیب کے علاوہ صبور علی، اسامہ طاہر اور کامیڈین و اداکار سید شفاعت علی شامل ہیں۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی جہیز کے مسئلے کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ڈراما جہیز کے قومی مسئلے اور اس سے پیدا ہونے والی دشمنی پر مرکوز ہے، یہ ڈراما ایک اہم موضوع پر ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ہی ڈرامے کی کامیابی کے بعد اریبہ حبیب کا کیریئر میں نیا منصوبہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی بہنوں کی دشمنی کے بارے میں نہیں ہے یہ والدین کو لڑکے کے خاندان کی طرف سے پیش آنے والے دباؤ پر مبنی ہے جس کا سامنا انہیں بیٹیوں کی شادی کے وقت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبور علی ڈرامے میں میری بہن کا کردار ادا کرر ہی ہیں جبکہ اسامہ طاہر اور شفاعت علی بھی اس کا حصہ ہیں۔

اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ مختلف کہانی کی وجہ سے ناظرین اس ڈرامے کو بہت پسند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں عموماً جہیز کے مسئلے پر بات نہیں کی جاتی۔

بگ باس 15 کیلئے بھی سلمان خان کو اربوں روپے کا معاوضہ دیا جائے گا

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو عمران عباس کے ڈرامے کا انتظار

تنقید کے بعد پریانکا چوپڑا نے 'دا ایکٹیوسٹ' کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی