کن بچوں میں کووڈ-19 کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ ہوتا ہے؟
بالغ افراد میں کووڈ کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عوامل تو سامنے آچکے ہیں مگر بچوں کے حوالے سے زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی طبی ماہرین کی جانب سے بچوں اور بالغ افراد میں کووڈ 19 کی بیماری کی شدت میں فرق کی جانب توجہ دلائی گئی تھی۔
اگرچہ بالغ افراد میں کووڈ کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عوامل تو کافی حد تک سامنے آچکے ہیں مگر بچوں میں بیماری کی سنگین شدت کے عناصر کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔