کھیل

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی 18سال بعد دورے پر پاکستان آمد

نیوزی لینڈ کو دورے میں اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں، دونؤں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔
|

نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 18 سال بعد دورہ پاکستان، شیڈول جاری

دونوں کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی آر ایس سسٹم کی عدم دستیابی کے سبب سیریز کو دوطرفہ سیریز کا درجہ دیا گیا ہے اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ڈی آر ایس سسٹم کے لیے آئی سی سی کے نامزد آفیشلز دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز میں یہ ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہو گی۔

پاکستان آمد کے بعد اب نیوزی لینڈ کی ٹیم تین دن آئسولیشن میں گزارے گی جس کے بعد وہ پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

اس سیریز کے لیے نیوزی لیند کو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ٹیم کی قیادت بھی مستقل کپتان کین ولیمسن کی جگہ ٹام لیتھم کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی دستبردار

آئندہ ماہ ٹی20 ورلڈ کپ کے پیش نظر اس سیریز کو عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

2002 میں نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیم ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ نے اگلے سال 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔


سیریز کا شیڈول


سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم(کپتان)، فن ایلن، ہمیشن بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسویل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈفی، اسکاٹ کگلیجن، کول میک کونچی، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، رچین رویندرا، بلیئر ٹکنر، ول ینگ، بین سینئرز(صرف ٹی20)، میٹ ہنری(صرف ونڈے)۔

پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد حارث(وکٹ کیپر)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود۔

پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

نور مقدم نے جان بچانے کیلئے 6 مرتبہ فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس

شیو سینا نے بی جے پی کے بجائے جاوید اختر کی حمایت کیوں کی؟

روبہ صحت ہوں، عوام افواہوں سے پریشان نہ ہو، ڈاکٹر عبدالقدیر