سائنس و ٹیکنالوجی

اوپو رینو 6 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اوپو نے رینو 6 کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اوپو کے مڈ رینج اسمارٹ فونز کی رینو سیریز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے سال میں کم از کم 2 بار اس کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

مئی میں کمپنی نے رینو 6 سیریز کے 3 فونز رینو 6، رینو 6 پرو اور 6 پرو پلس کو متعارف کرائے تھے جن میں سے اب رینو 6 کو پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.43 انچ کا فلیٹ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے مگر ریم ایکسپنشن ٹیکنالوجی بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جس سے ورچوئلی 2۔ 3 یا 5 جی بی اضافی ریم پاور ڈیوائس کو حاصل ہواتی ہے۔

اوپو رینو 6 کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر سے لیس ہے۔

فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رینو 6 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 44 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

پاکستان میں یہ فون ابھی پری آرڈر میں 2 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے اکتوبر میں اوپو رینو 5 پرو 5 جی بھی متعارف کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ 6.5 انچ کے تھری ڈی خم ایجز والے ڈسپلے سے لیس فون ہوگا جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ ہوگی۔

رینو 6 پرو میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر ہوگا جبکہ 65 واٹ فاسٹ چارنگ سپورٹ دی جائے گی جو بیٹری 31 منٹ میں مکمل چارج کردے گی۔

موٹرولا کی 3 میٹر دوری سے فون چارج کرنے والی نئی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی

ٹی سی ایل کا سستا ترین 5 جی فون 20 آر متعارف

ایپل کے آئی فون 13 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی