پاکستان

طورخم بارڈر کے ذریعے 100 افغان شہریوں کی پاکستان آمد

ان افغان شہریوں کو کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے ویزے جاری کیے تھے، عہدیداران

جمعرات کو طور خم بارڈر کے ذریعے 100 افغان شہری قانونی طور پر پاکستان پہنچے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرحد پر تعینات عہدیداران کا کہنا تھا کہ ان افغان شہریوں کو کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے ویزے جاری کیے تھے اور ان کے نام وزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے انہیں بھیجے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سیکڑوں افغانی جن میں زیادہ تر مرد شامل ہیں، طورخم بارڈر کے ذریعے پہلے ہی گزشتہ 5 سے 6 روز کے دوران پاکستان آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ۔ افغان بارڈر پر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج تعینات

تاہم حکام ان افغانیوں کی حقیقی منزل سے متعلق بے خبر ہیں۔

دریں اثنا کسٹم عملے کی جانب سے طورخم بارڈر پر پیازوں سے بھرے ٹرک سے غیر ملکی کپڑے، سگریٹ پیپر کے رول، چھوٹی بیٹریاں، تھرمومیٹرز، استعمال شدہ لیپ ٹاپس اور دیگر برآمدی چیزیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرے گا، دفتر خارجہ

ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا اسپیکر قومی اسمبلی پر احتساب میں رکاوٹ کا الزام