کھیل

طالبان پہلے سے مختلف اور اس بار کافی مثبت ہیں، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیا بھی دے دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اگلا پی ایس ایل میرا آخری ایونٹ ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں اور اگر ملتان سلطانز نے ریلیز کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلوں گا۔

مزید پڑھیں: نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے 13ستمبر کو بورڈ آف گورنر کا اجلاس طلب

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں اور تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں اور اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا، اسد علی خان پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اراکین نامزد

ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو کام اور سیاست میں آنے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ کرکٹ کو بھی سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب اگر اب تک کھیل رہا ہوں تو فینز کی وجہ سے کھیل رہا ہوں، ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے اور کھلاڑیوں کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

جوڑے نے شادی میں شرکت نہ کرنے والوں کو 40 ہزار روپے کا بل بھیج دیا

کے الیکٹرک کو کس کے حوالے کیا جائے؟