پاکستان

این سی او سی نے کورونا سے متعلق پابندیوں کا نفاذ 27 شہروں تک بڑھا دیا

پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا، این سی او سی
|

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد 4 ہزار کے آس پاس ہے اور اس میں واضح کمی سامنے نہیں آرہی۔

چنانچہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔

قبل ازیں یہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) 13 شہروں میں نافذ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلا تحقیق بوسٹر شاٹس کی اجازت دینے پر ماہرین صحت کو تحفظات

ان27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 909 کیسز اور 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کی عائد کردہ پابندیاں

مزید پڑھیں: حکومت سندھ نے بھی مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

این سی او سی سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سینٹر اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 52 ہزار 481 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 33 ہزار 373 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 25 ہزار 604 لقمہ اجل بنے۔

وزارت خزانہ کا عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے پر اظہارِ تشویش

مسلم لیگ (ن) کی آرڈیننس کے صدارتی اختیار پر ہائیکورٹ سے فیصلہ دینے کی درخواست

اسلام آباد انتظامیہ، پولیس افغانستان سے آنے والے مسافروں کے بارے میں ’لاعلم‘