پاکستان

سلیکٹڈ حکومت ایک بار پھر ہر طرف سے حملہ آور ہے، بلاول

ملک میں مہنگائی کی شرح بنگلہ دیش، افغانستان سے بھی زیادہ ہے، یہی عمران خان کی تبدیلی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عوام کے روزگار پر ڈاکا ڈالا ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'جیالوں کو تیاری کرنی ہوگی تاکہ اس نا اہل حکومت کا مقابلہ کرسکیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جب بھی غیر جمہوری حکومت ہوتی ہے تو وہ عوام کا خون چوستے ہیں اور ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک بار پھر یہ سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، وہ انسانی حقوق چھیننا چاہتے ہیں، جمہوری حقوق ہر ڈاکا ڈال رہے ہیں، اور پورے پاکستان کے عوام کے معاشی قتل پر اتر آئے ہیں'۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ لاکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 'جس طریقے سے پہلے روز سے اس ملک کے غریب عوام اس حکومت کے نشانے پر تھی، جب سے یہ حکومت آئی ہے بیروزگاری، غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح پاکستان کی بنگلہ دیش، افغانستان سے بھی زیادہ ہے، یہ عمران خان کی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری میں اضافہ جو اس حکومت میں ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہوکر کوشش کرتی ہے کہ غریب عوام کا ساتھ دیں مگر اس حکومت نے عوام کے روزگار کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں جنہیں روزگار ملا تھا انہیں بھی بیروزگار کردیا گیا، پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چلتا ہے صرف ایک صوبہ ہے جہاں اس پر تالا لگا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اس لیے کیونکہ سندھ پبلک سروس کمیشن بند پڑا ہوا ہے، 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہوی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم ہمیشہ غریب ہی رہیں گے، ہم سب کو ملکر انہیں بھگانا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو لانا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی اگر 3 سال میں کوئی کامیابی ہے تو وہ تاریخی غربت ہے، تاریخی بیروزگاری ہے، تاریخی مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی جشن منالیں جب پاکستان کے عوام کے ہاتھ میں یہ فیصلہ آئے گا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے اور نالائقوں کو بھگائیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ 'امید کرتا ہوں کہ صوبائی صدر نثار کھوڑو جب احتجاج کی کال دیں گے تو یہاں کے کارکن اس احتجاج میں سب سے آگے ہوں گے'۔

حکومت سندھ نے بھی مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

پاکستانی نژاد لڑکی نے لمبے ترین بال عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہمارے مسیحاؤں کی داد رسی کون کرے گا؟