ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی وجہ سے کیڑوں کی افزائش میں کمی آئی ہے، تحقیق
واشنگٹن: اسٹریٹ لائٹس بالخصوص سفید روشنی خارج کرنے والی ایل ای ڈی لائٹ نہ صرف کیڑوں کے رویے میں خلل ڈالتی ہیں بلکہ ان کی کم ہوتی تعداد کے پیچھے بھی ایک وجہ ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رات کے وقت مصنوعی لائٹس کو دنیا بھر میں کیڑوں کی افزائش میں کمی کے پیچھے ایک ممکنہ عنصر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، تاہم اس موضوع پر کم تحقیق کی گئی ہے۔
اس سوال کو حل کرنے کے لیے سائنسدانوں نے سڑک کے کنارے 26 مقامات کا موازنہ کیا جن میں یا تو درختوں والی جگہ تھیں یا پھر گھاس زیادہ تھیں جہاں اسٹریٹ لائٹس روشن تھے۔
مزید پڑھیں: کیڑے مکوڑوں سے نجات کے محفوظ طریقے
انہوں نے ایک ایسی جگہ کا بھی معائنہ کیا جس میں ایک غیر روشن اور دوسرا روشن حصہ تھا۔
ٹیم نے موتھ کیٹرپلرز (سُنڈی) کو منتخب کیا کیونکہ وہ اڑنے کی صلاحیت حاصل کرنے سے قبل اپنی زندگی کے لاروا مرحلے کے دوران جہاں سے نکلتے ہیں وہاں سے چند میٹر کے فاصلے پر ہی رہتے ہیں۔
ٹیم نے یا تو جھاڑ پر لاٹھیوں سے مارا تاکہ کیٹرپلر باہر گر جائیں یا گھاس کو جالی سے ڈھانپا تاکہ وہ ان کا معائنہ کر سکیں۔
نتائج آنکھیں کھول دینے والے تھے، درختوں والے مقام پر کیڑوں کی افزائش میں 47 فیصد کمی اور سڑک کے کنارے گھاس والے علاقوں میں 37 فیصد کمی دیکھی گئی۔